Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Test link
اشاعتیں

بیمار کی دیکھ بھال کی اھمیت

1 min read
*بیمار کی دیکھ بھال کی اھمیت*

دو ساتھی کافی دور سے مناسک حج کو بجالانے کے لٸے مکہ کی طرف روانہ ہوٸے جب یہ دونوں مدینہ رسول اکرم ص کی زیارت کے لٸے آٸے تو ان میں سے ایک ساتھی مدینہ کے ہوٹل میں بھت زیادہ بیمار ہوگیا اور اس کا دوسرا ساتھی اس کی دیکھ بھال کرنے میں مشغول ہو گیا

ایک دن ہمسفر ساتھی نے بیمار ساتھی سے کھا 
مجھے بہت اشتیاق ہے کہ رسول خدا ص کے مزار کی زیارت کروں ۔
تم مجھے اجازت دو کہ میں زیارت کے لٸے جاوں
بیمار نے کھا تو میرا مددگار ہے مجھے تنھا نہ چھوڑ
میری طبیعت بہت خراب ہے مجھ سے جدا نہ ہو
ساتھی نے کھا میرے بھاٸی ہم بہت دور سے آٸے ہیں میرا دل زیارت کے لٸے تڑپ رھا ہے تم اجازت دو میں بہت جلد زیارت کر کے واپس آجاونگا لیکن ساتھی جس کو دیکھ بھال کی شدید ضرورت تھی وہ نھیں چاھتا تھا کہ اس کا ساتھی زیارت کے لٸے جاٸے 
لیکن ہمسفر ساتھی اس کو چھوڑ کر زیارت پیغمبر ص کے لٸے چلا گیا اور زیارت کے بعد امام صادق ع کی کے گھر گیا اور آنحضرت کی زیارت سے شرفیاب ہوا اور اپنا اور اپنے ساتھی کا قصہ بیان کیا 

امام علیہ السلام نے فرمایا 
اگر تم اپنے دوست کے پاس رہتے اور اس کی دیکھ بھال اور نگرانی کرتے تو تمھارا اجر خداٸے بزرگ کی بارگاہ میں رسول اکرم کے مزار کی زیارت سے زیادہ ہوتا۔

گنجینہ معارف ج ٢ ص ١٣٠


✍🏻تحریر جواد حسین نجفی

*پیشکش درسگاہ بیبی فاطمة الزاھرا س*

https://chat.whatsapp.com/DwDki4CtOFe3Ru7eR22vvQ

آپ ان پوسٹس کو پسند کر سکتے ہيں

ایک تبصرہ شائع کریں