Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Test link

وہ 9 باتیں جو آپ کو ذہنی طور پر تیز رکھتی ہیں | woh 9 batein jo ap ko zehni tor per taiz rakhti hein

وہ 9 باتیں  جو آپ کو ذہنی طور پر تیز رکھتی ہیں | woh 9 batein jo ap ko zehni tor per taiz rakhti hein

وہ 9 باتیں  جو آپ کو ذہنی طور پر تیز رکھتی ہیں | woh 9 batein jo ap ko zehni tor per taiz rakhti hein



عمر گزرنے کے ساتھ آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ اب آپ کا ذہن پہلے کی طرح کام نہیں کرتا، چابیاں بھول جانا، پوتوں کے نام بھول جانا تکلیف دہ ہو سکتا ہے

عمر کے ساتھ ذہن کا ضعیف ہونا فطری عمل ہے اس کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ الزائمرمرض، مورثیت وغیرہ، جس طرح وزن کو کنٹرول کو کیا جا سکتا ہے اسی طرح آپ اپنی ذہنی استعداد کو بھی قائم رکھ سکتے ہیں۔

شوگر کا استعمال کم کریں!

تھوڑی ٹائم کےلئے شوگر کا استعمال آپ کی ذہن استعداد بڑھاتا ہے لیکن مستقل شوگر کا لیول اگر اونچا رہے تو یہ ذہنی استعداد کو متاثر کرتا ہے۔

ایک تجربہ کے مطابق لوگوں کو کہا گیا کہ 15 الفاظ یاد کر لیں 30 منٹ بعد وہی الفاظ پوچھے گئے ، جن کا شوگر لیول ہائی تھا صرف 2 ہی الفاظ یاد رکھ پائے

مچھلی کھائیں!

مچھلی کا استعمال ذہنی استعداد بڑھانے کے لئے انتہائی مفید ہے ایک تجزیہ کے مطابق 55 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو omega-3 روزانہ دی گئی جس سے ان کی ذہنی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا

ذہنی تناؤ پر قابو پائیں!

یاداشت کی کمی کی سب سے بڑی وجہ ذہنی تناؤ ہے ، تناؤ کی وجہ سے ذہنی سوجن یادوں کو دھندلا کر دیتی ہے۔

دوست بنائیں!

دوست آپ کے مسائل حل کرنے میں آپ کے معاون ہوتے ہیں، وہ آپ کو متحرک رکھتے ہیں، چاہے ورزش ہو یا نیا مہارت سیکھنا وہ آپ کے فیصلہ کو سراہتے ہیں

ورزش کریں!

ایک ہفتہ میں تین دفعہ 45 منٹ کی ورزش کرنی چاہیے۔

نیند کو پورا رکھیں!

مصروفیت کی وجہ سے کبھی کبھار ہم سو نہیں پاتے ، لیکن یاد رکھیں سیکھنے، مسائل حل کرنے اور یاداشت کو بہتر رکھنے کےلئے بھرپور نیند انتہائی ضروری ہے ۔

کچھ نیا سیکھیں!

جس طرح خوراک اور ورزش ذہنی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے اسی طرح نئی مہارت سیکھنا، نیا مشغلہ ، ویڈیو گیمز یا نئے نئے راستوں سے منزل تک پہنچنا ذہنی صلاحیت کو بڑھاتا ہے

وٹامن لیں!

مگینشیم ، فولیٹ اور وٹامن B12, B6 اور D3 بھرپور مقدار میں لیں۔ میگنشیم دماغ کے خلیوں کا آپس میں تعلق جوڑتا ہے اس طرح یہ مسائل حل کرنے میں معاون ہے لہذا چاول، بادام، پالک ، کیلا کا استعمال کریں۔

نشہ سے دوری رکھیں!

ایسی عادات آپ کے مزاج، یاداشت اور چیزیں کو پہچاننے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں!


2 تبصرے

  1. Nice work bro keep it up
    1. Thanks for encouraging!