دوران سفر اگر آپ معلوم کرنا چاہیں کے سورج ڈھلنے میں کتنی دیر ہے؟
سب سے پہلے آپ نے سورج کی جانب رخ کرنا ہے۔۔
پھر اپنا بازو اپنے سامنے اس طرح پھیلانا ہے کہ آپ کی انگلیاں افق کے متوازی ہوں ۔یعنی کے جیسے آپ سلام کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں اسی طرح ہاتھ کرنا ہے تاکہ آپ کے ہاتھ کا اندرونی رخ آپ کے سامنے ہو۔۔۔
پھر شہادت کی انگلی کو اس طرح رکھنا بے کہ ایسا لگے یہ سورج کے بلکل ساتھ ٹچ یو رہی ہے جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔۔۔
اب زمین کی جو لائن ہوتی ہے اور سورج کے درمیان جتنی انگلیاں ہیں وہ گننی ہیں۔۔۔ ہر انگلی 15 منٹ کو ظاہر کرتی ہے۔۔۔۔
اگر چاروں انگلیوں کے بعد بھی فرق ہے تو دوسرے ہاتھ کی انگلیاں بھی ایسے ہی رکھیں۔۔
ٹوٹل انگلیاں × 15 منٹ = جتنا وقت سورج غروب ہونے میں رہتا ہے