حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز شب کے فوائد بتاتے ہوۓ فرمایا:
1۔نماز شب خدا کی خشنودی اور
2۔فرشتوں کی دوستی کا باعث ہے۔
3۔پیغمبروں کی سنت ہے۔
4۔نورمعرفت ہے۔
5۔ایمان کی مضبوط بنیاد کا باعث ہے۔
6۔جسموں کی راحت ہے۔
7۔شیطان سے بیزاری کا باعث ہے۔
8۔دشمنوں پر فتحیابی کا ذریعہ ہے۔
9۔دعا کی قبولیت کا باعث ہے۔
10۔اعمال کی قبولیت کا باعث ہے۔
11۔رزق میں اضافہ کا باعث ہے۔
12۔اپنے نمازی کی ملک الموت سے سفارش کرنے والی ہے۔
13۔قبر کا چراغ ہے۔
14۔قبر کا فرش ہے۔
15۔منکر نکیر کو جواب دینے والی ہے۔
16۔قبر میں اپنے نمازی کی مونس ہے۔
17۔قیامت تک اپنے نمازی کی زیارت اور دیکھ بھال کرنے والی ہے۔
18۔اور جب روزِ قیامت اپنے نمازی پر سایہ رحمت ہے۔
19۔اس(نمازی)کا سرتاج ہے۔
20۔اس(نمازی)کے بدن کا لباس ہے۔
21۔اس(نمازی)کے آمنےسامنے رہنے والا نور ہے۔
22۔(یہ نماز)اس(نمازی) کے اور جہنم کی آگ کے درمیان پردہ ہے۔
23۔خدا کے حضور اُس کے حق میں حجت(دلیل) ہے۔ک
24۔نیکیوں کا پلہ بھاری ہونے کا سبب ہے۔
25۔پل صراط عبور کرنےوالی سواری ہے۔
26۔جنت کے دروازے کی چابی ہے۔
(قلب سلیم ج 1 ص 219 نقل از بحار ج 18)
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم