Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Test link
المشاركات

ريمدان کلدان بارڈر



 ريمدان کلدان بارڈر 

02.02.2021


* تمام مومنین کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ ريمدان ۔ کلدان بارڈر پر آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. جس کے بارے میں اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چند اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں


 🔳 کراچی یوسف گوٹ سے روزانہ شام 00 :3 بجے بس ریمدان۔ کلدان بارڈر کے لئے روانہ ہوتی ہے کراچی سے بارڈر تک کا سفر ( 9سے 10) گھنٹہ کا ہے

🔳 البتہ کراچی سے گوادر کے لیے صبح و شام سروس جاری رہتی ہے آپ گوادر پہنچ کر بھی گوادر سے ٹیکسی پر باڈر تک پہنچ سکتے ہیں

 

🔳  پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے یعنی ایرانی 8:30 بجے بارڈر کھل جاتا ہے

 

🔳 پاکستان سے ایران میں داخل ہونے کے لیے کرونا ٹیسٹ رپورٹ کا ساتھ ہونا ضروری ہے کرونا ٹیسٹ آپ پاکستان کے کسی سرکاری یا پرائیویٹ ہاسپیٹل سے کرا سکتے ہیں 

 

🔳 ایران کی طرف بارڈر سے چابھار ایک سو تیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے بارڈر سے چابہار تک آپ ٹیکسی پر سفر کریں گے

اور چابھار بس اسٹاپ سے آپ کو تھران،قم ،مشھد،اصفھان سمیت ایران کے تمام بڑے شہروں کے لئے بس سرویس ملے گی


🔳 چابھار سے قم تک کا سفر 24 گھنٹے کا ہے

 🔳 اگر آپ ایران سے پاکستان کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو بس رایمدن بارڈر سے 30 :3 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوتی ہے

🔳 کراچی سے بارڈر تک آپ کو U فون کی  موبائل سروس ملے گی باقی نیٹ ورک ابھی راستے میں موجود نہیں ہیں


نوٹ انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید معلومات دی جاتی رہیں گی

إرسال تعليق