Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Test link
اشاعتیں

خشک آلو بخارے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مفید قرار

2 min read
خشک آلو بخارے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مفید قرار

 خشک آلو بخارے اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیے جاتے ہیں، خشک آلو بخارا کھانے میں بہت مزیدار لگتا ہے اور اسے کھانوں میں ذائقے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ آلو بخارا صحت کے لیے بہت مفید ہے لیکن اگر اسے خشک کرکے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر بالخصوص بڑی آنت کے کینسرکے لیے بہت مفید ہے۔

ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ یہ حیرت انگیز فوائد سے بھی مالا مال ہے، خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے۔ آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے۔

آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ جسم کو تین میل گرام آئرن فراہم کرتا ہے، اسطرح خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے۔ آلو بخارے فائبر سے بھرپور پھل ہے اور یہ وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کرکے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک آلو بخارے میں ایک گرام فائبر ہوتا ہے جو کہ جسم کے لیے مناسب مقدار ہے، اسی طرح اس میں موجود دیگر اجزاء بھی نظام ہضم کے مسائل پر قابو پانے کے لیے موثر ثابت ہوتے ہیں۔

خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے اور امراض قلب ، ہارٹ اٹیک ، فالج اورغشی جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

خشک آلو بخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتا ہے ، خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے، آلوبخارا بالوں کی نشونمااور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے۔

آپ ان پوسٹس کو پسند کر سکتے ہيں

  • سفیر سفیر کون ھوتا ھے۔؟ جس کا سفیر ھو اس کے اثرات کو وھاں منتقل کرے جہاں جائے۔  اپنے زمانے کے سفیر امامت و ولایت کو پہچانیں اور اپنا حق ادا کریں  سفیر کی ا…
  • عرق النساء / رنگڑوا کا نسخہ ۔مغرب کی نماز سے قبل ایک دوست قریب آیا اور بولا۔۔۔"نماز کے بعد رکنا ,تھوڑا کام ہے". میں نے جی بہتر کہہ دیا.کام کیا تھا۔؟ ان کے والد کو رنگڑوا …
  • *بیمار کی دیکھ بھال کی اھمیت*دو ساتھی کافی دور سے مناسک حج کو بجالانے کے لٸے مکہ کی طرف روانہ ہوٸے جب یہ دونوں مدینہ رسول اکرم ص کی زیارت کے لٸے آٸے تو ان میں سے ایک ساتھی مدینہ کے…
  • سادات کی فضیلت ■رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:قیامت کے دن چار گروہ میری شفاعت کے مستحق قرار پائیں گے.1-- میرے بعد میری ذریت کی عزت و احترام کرنے والے.2-- انکی …
  • ▪️ *786*⚫ *وصیت نامہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام :*   ▪️👈 *" میں تمہیں اللہ کا تقوی اختیار کرنے, اپنے دین میں پرہیزگاری, اللہ کی اطاعت میں کوشش, سچ بولنے, امانت ادا …
  • ایک جاپانی پروفیسر کا حیرت انگیز ریسرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معدے کی تیزابیت کا اصل سبب الٹا سیدھا کھانا نہیں بلکہ بے چینی ہے ۔بلڈ پریشر کی وجہ کھانے میں نمک کی زی…

ایک تبصرہ شائع کریں